Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام ہوں تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوسکیں-  
     
  12-Apr-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام ہوں تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوسکیں، محکمہ جاتی سربراہ دی گئیں ہدایات پر بلاتاخیر عملدرآمد یقینی بنائیں، ماضی میں جو ہوتا رہا اب ایسے نہیں چلے گا، تمام اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگائے جائیںتاکہ شہر سرسبز نظر آئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی سہ پہر اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس کے دوران پراونشل اے ڈی پی (2017-18)میں شامل کرنے کے لئے ترجیحی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جس میں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا، بلدیہ ملیر ، بلدیہ غربی،بلدیہ جنوبی کے نمائندے، سابق ایم این اے فرحت حسین، مشیر مالیات خالد محمود شیخ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، ڈائریکٹر جنرل پارکس آفاق مرزا، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن سیف عباس، سینئر ڈائریکٹرمیونسپل یوٹیلیٹی چارجز ٹیکس، ایس ایم شکیب اور دیگر افسران نے شرکت کی، میئر کراچی وسیم اختر نے اجلاس کے دوران تمام چھ ڈسٹرکٹس کے لئے اے ڈی پی اسکیموں کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز سے کہا کہ تمام اضلاع یہ کوشش کریں کہ شہر کے لئے ترجیحی اے ڈی پی لسٹ منظور ہوجس سے شہریوں کے حقیقی مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لئے اب ہمیں سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا اور ترقیاتی کاموں کو اولین ترجیح دینی ہوگی، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی طرف سے جو اسکیمیں بھیجی گئی ہیں اگر ان کے علاوہ مزید کوئی ترجیحات ہیں تو ان سے بھی جلد از جلد آگاہ کیا جائے تاکہ باہمی مشاورت سے مزید ترجیحی اسکیموں کو لسٹ میں شامل کیا جائے، اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ چیئرمینز نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کیا اور اپنی ضروریات بتائیں ،اجلاس کے دوران پراونشل اے ڈی پی (2017-18) میں شامل کی جانے والی ترجیحی اسکیموں میں مختلف اضلاع میں سڑکوں، نالوں کی تعمیرو بحالی اور توسیع ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور مرمت، فراہمی و نکاسی آب کی پائپ لائنوں کی تبدیلی، پل اور انڈر پاسز کی مرمت سمیت مختلف ترقیاتی کام شامل تھے جبکہ اجلاس میں پراونشل اے ڈی پی کے لئے کے ایم سی کی اسکیموں کی تفصیلات بھی بتائی گئیں جن میں اسٹریٹ لائٹ لفٹر کی فراہمی، عباسی شہید اسپتال اور کے ایم سی کے دیگر اسپتالوں میں بجلی سے متعلق اہم کام، جنریٹرز، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری، سٹی اسکین کی فراہمی، سرجانی ٹائون میں ماڈل قبرستان کی تعمیر اور سخی حسن، یاسین آباد اور صدیق آباد قبرستان کی توسیع ، عظیم پورہ قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر و توسیع، مشینری پول ڈپو کی اپ گریڈیشن، محکمہ اراضیات میں انکروچمنٹس ہٹانے کے لئے مشینری فلیٹ کا قیام ، بڑے کے ایم سی اسپتالوں کی اپ گریڈیشن، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر ہاکی اسٹیڈیم کے لئے آسٹروٹرف کی فراہمی ، کے ایم سی انجینئرنگ کمپلیکس کی تعمیر ، فائربریگیڈ کی استعداد بڑھانے کے لئے آلات کی فراہمی ، کے ایم سی کونسل ہال بشمول سیکریٹریٹ کی تعمیر اور ہل پارک کے اطراف حفاظتی دیوار اور جاگنگ ٹریک کی تعمیر سمیت مختلف اسکیمیں شامل تھیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard