Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  شہری مسائل کا دیرپا حل اسمارٹ گرین سٹی وژن اور مشترکہ حکمت عملی سےممکن ہے ۔میئر کراچی وسیم اختر  
     
  17-Mar-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ پسماندہ دیہی علاقوں سے شہروں میں آبادی کی منتقلی کا غیر معمولی رجحان بڑے شہروں کیلئے21ویں صدی کا اہم چیلنج ہے ، کراچی سمیت دنیا کے تمام بڑے شہر وں کے وسائل اور انفراسٹرکچر مسلسل دباؤ کی زد میں ہیں ، حقیقی اور پائیدار ترقی کے لئے لوگوں کی بنیادی ضروریات کا درست اندازہ اور ترجیحی معاملات کا تعین کرنا ہوگا جہاں اسمارٹ گرین سٹی وژن کے مطابق پائیدار شہری نظام کے تصور کو عملی شکل دی جاسکے ،مسائل کا مؤثر اوردیرپا حل تبھی نکلے گا جب اسٹیک ہولڈرز یکجا ہوکر قابل عمل حکمت عملی اور عملدرآمد کے طریقے وضع کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریہ لاؤس (Lao) کے دارالحکومت وینتیان (Vientiane) میں انٹرنیشنل میئرز کانفرنس کے دوران ایشیا میں بین الحکومتی علاقائی دیرپا ماحولیاتی ٹرانسپورٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں جاپان، فلپائن، نیپال، جمہوریہ لاؤ س اور بنگلہ دیش سمیت مختلف ایشیائی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، روڈ سیفٹی، شہری ترقی،لوکل گورنمنٹ پالیسی ، اربنائزیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا ل اور مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی شہر میں درپیش مسائل اور ان کے پائیدار حل کے لئے ایک ایسے شہری ایجنڈے پر عملدرآمد پر زور دیا جس کی بدولت دیرپا اور پائیدار تعمیروترقی کی جانب پیش قدمی ہو اور تمام متعلقہ اداروں اور افراد کی اس عمل میں شمولیت یقینی بنے، انہوں نے کہاکہ مقامی سطح کے مسائل کا بہترین اور دیرپا حل مقامی حکومت ہی پیش کرسکتی ہے ، دنیا بھر میں یہی طریقہ اپنایا گیا ہے جس سے شہریوں کے مسائل تیزی سے حل ہوئے اور روزافزوں چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود شہری وسائل کو عمدہ طریقے سے استعمال میں لا کر بنیادی شہری سہولیات ہر ایک کو فراہم کی گئیں ، موجودہ حالات میں یہی وہ بہترین ماڈل ہے جسے اپنا کر ماحولیاتی اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے اور روڈ سیفٹی کے تصور کو عملی شکل دے کر سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، انہوں نے کہاکہ ترقی اور بہتری مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے جسے کسی بھی صورت روکانہیں جاسکتا، ہر نیا چیلنج شہری انتظامیہ کو ماضی کے تجربات مد نظر رکھتے ہوئے مزید بہتر قدم اٹھانے کی راہ دکھاتا ہے ، میئر کراچی نے کہاکہ پائیدار حل کے لئے ایسے ترقیاتی عمل کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے جو ازخود آگے بڑھے اور شہریوں کو درپیش مسائل حل کرتے ہوئے بتدریج ان کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی لانے کا سبب بنے، اس مقصد کے تحت سول سوسائٹی، نوجوانوں خصوصا طالب علموں کی شراکت کے ذریعے متعدد گھمبیر مسائل کا دیرپا حل ڈھونڈا جاسکتا ہے اس کے علاوہ متعلقہ قومی، علاقائی اور بین الاقوامی اداروں اور دیگر ماہرین سے بھی مشاورت کے ذریعے ایک وسیع تر نیٹ ورک تخلیق دیا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہاکہ کراچی جیسے شہر میں جہاں مختلف قسم کے مسائل شہری ترقی کی راہ میں حائل ہیںشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ریسرچ، نگرانی اور مشترکہ حکمت عملی کے اصولوںکوپیش نظر رکھنا ضروری ہے جس کے لئے متعلقہ اداروں سے بات چیت اور رابطے بڑھانے سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے شہریوں کی روزمرہ زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز باہم مل کر شہر کی ترقی وخوشحالی کے لئے مشترکہ روڈ میپ پر کام کریں اور اسمارٹ گرین سٹی وژن کے عین مطابق پائیدار شہری نظام کے تصور کو عملی شکل دی جاسکے۔ میئر کراچی نے کہاکہ انٹرنیشنل میئرز فورم کے تحت دیرپا ترقیاتی مقاصدپرمبنی سے ایس جی ڈی ۔ 11 پر عملدرآمد بڑے ایشیائی شہروں میں شہری مسائل سے نمٹنے اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میںمدد ملے گی اور شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، اربنائزیشن سمیت مختلف شعبوں میں بہتر اور دیرپا کام انجام دیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ ا س حوالے سے علاقائی اور گلوبل ایکشن کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ علاقائی اور عالمگیر مسائل کا حل اسی قسم کے فورم پر ڈھونڈا جاسکتا ہے ، انہوں نے عالمی میئرز فورم کے شرکاء کو یقین دلایا کہ کراچی کی شہری انتظامیہ ماحولیاتی بہتری، روڈ سیفٹی اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی اداروں اور فورمز کی رائے کا احترام کرتی ہے اور اس سلسلے میں ہر مفید اور قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard